عصرِ حاضر میں بیروزگاری ہندوستانی سماج کا بہت بڑا مسئلہ  بنتا جارہا ہے، لیکن ایسے سخت ایام میں بھی نوجوان صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے، بیروزگاری کے اس عذاب نے نوجوان اور تعلیم یافتہ طبقے کو بری طرح اپنی چپیٹ میں لے رکھا ہے۔

جموں کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے ایک پس ماندہ گاؤں دالی سے تعلق رکھنے والے ایک ہونہار 18 سالہ طالبِ علم اظہر نبی بٹ (جو اس وقت ترکی کی ایک قدیم یونیورسٹی مرمرہ یونیورسٹی استنبول میں زیرِ تعلیم ہیں) ایک آزاد مصنف، software developer, Blogger, اور web designer کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، اس میدان میں ان کی دلچسپی، لگن، محنت اور جانفشانی نے ان کے اندر موجود پوشیدہ صلاحیتوں کو کافی نکھارا اور انھیں نئے تجربات دئیے، انھوں نے ایسی مختلف عالمی شہرت یافتہ شخصیات، تنظیموں اور تاجروں کے ساتھ بھی کام کیا ہے جو نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے کوشاں ہیں۔
اظہر نبی بٹ نے ایک کتاب بھی تصنیف کی ہے جسکا نام Education-The reality ہے، انھوں نے 17 سال کی اپنی ابتدائی عمر میں ہی Boo Mesenger نامی ایک application بھی develope کیا، جو اپنی انفرادی خصوصیات کے وجہ سے Instant Messaging Application کی فہرست میں ایک بہترین application software ہے۔
اسکے علاوہ یہ application گوگل (Google) کے آفیشل App store ( play store) پر بھی دستیاب ہے،
اظہر نبی اپنی اکیڈیمک تعلیم میں بھی بہت ذہین طالب علم ہیں، انھوں نے بین الاقوامی سطح پر ترکی کی ایک مشہور اسکالر شپ پروگرام کے تحت ایک اسکالر شپ ‘ترکی اسکالر شپ’ بھی حاصل کی ہے جسکی بدولت انھیں مرمرہ یونیورسٹی استنبول ترکی میں ہائر ایجوکیشن حاصل کرنے کا ایک سنہرہ موقع بھی ملا۔
اظہر نبی نے آن لائن تجارت کے وسیع و عریض میدان میں بھی اپنی صلاحیت کے بل پر قدم رکھا ہے، اور اس میدان میں بھی وہ فوری طور پر ایک روشن ستارے کی طرح نمایاں ہوئے ہیں۔
قابل توجہ بات یہ ہے کہ اظہر نے اپنی تمام صلاحتیوں کو آن لائن کورسز کی مدد سے نکھارا ہے، جبکہ ان کے سامنے کوئی رول ماڈل بھی نہیں تھا، اظہر نے ایک 8 ماہی Ethical Hacking کورس بھی آن لائن ہی مکمل کیا ہے اور اسکے علاوہ اور بھی دوسرے کورسز کئے ہیں۔ وہ پچھلے 2 سال سے ٹیکنالوجی کے اس میدان میں کام کر رہے ہیں، جس سے ان کو ماہانہ 200 -300 $ امریکی ڈالر کی آمدنی بھی حاصل ہوجاتی ہے اور کبھی کبھار یہ آمدنی اس سے بھی آگے بڑھ جاتی ہے۔
اظہر کا Motive ہے “If you dream big, work hard, stay positive and optimistic, you will achieve impossible things”
اظہر نبی آج کے یوتھ کیلئے ایک ماڈل اور آئکن کیطرح ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here